تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سلطانز کے ہاتھوں شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو110 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دئیے جانے والے 184 رنز کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، جیک ویدر الڈ 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عثمان خان نے 12 رنز بنائے۔

کیمرون ڈیلپور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان سرفراز احمد 13 رنز بناسکے، اعظم خان صرف 2 رنز مزرابانی کا نشانہ بنے۔

حسان خان بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، عثمان شنواری کو 7 رنز پر عمران طاہر نے آؤٹ کیا، خرم شہزاد بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمران خان اور شاہنواز دھانی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر اور مزرا بانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا، شان مسعود نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کپتان محمد رضوان 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود کو 5 رنز کا ظاہر خان نے بولڈ کیا، رلی روسو 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جانسن چارلس 24 گیندوں پر 47 رنز سے برق رفتار اننگز کھیلی انہیں خرم شہزاد نے بولڈ کیا، خوشدل شاہ 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز، ظاہر خان اور حسان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ظہور خان کی جگہ ظاہر خان کو شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز نے بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے شیرمین ہٹمائر کی جگہ جانسن چارلس کو شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دی تھی، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 6۔ اور گلیڈی ایٹرز کے 4 پوائنٹس ہیں

اسکواڈ 

Comments

- Advertisement -