تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملتان سلطانز پہلی بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

ابوظبی: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو31 رنز شکست دے کر پی ایس ایل 6 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دئیے جانے والے 181 رنز کے تعاقب 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عثمان خواجہ کی 70 رنز کی جارحانہ اننگز بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

سہیل تنویر نے پہلے ہی اوور میں کولن منرو کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد اخلاق 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے شاداب خان کا نشانہ بنے۔

آصف علی ایک رن پر عمران طاہر کا نشانہ بنے، حسن علی نے 10 رنز بنائے، فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، حسین طلعت 25 رنز بناسکے۔

سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمران طاہر نے دو اور مزرابانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا تھا۔

صہیب مقصود نے 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جانسن چارلس 21 گیندوں پر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شان مسعود نے 25 رنز کی اننگز کھیلی، رلی روسو صفر پر شاداب خان کا نشانہ بنے۔

خوشدل شاہ نے 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، سہیل تنویر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عاکف جاوید ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ آخری گروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، عثمان خواجہ، محمد اخلاق، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، حسن علی، فہیم اشرف، محمد وسیم اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

ملتان سلطانز اسکواڈ

سلطانز کی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں دیگر کھلاڑٰوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، جانسن چارلس، رلی روسو، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزرابانی، عمران خان، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -