ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے آخری گروپ میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یونائیٹڈ کو 150 رنز کا ہدف دیا۔
شان مسعود 59 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز پر فواد احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔
Wasim Jr continues the @IsbUnited turnaround!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvIU pic.twitter.com/NMPWoJsjGE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 19, 2021
ریلی روسو ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جانسن چارلس 19 رنز بناسکے۔
حماد اعظم 9 رنز پر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، محمد عمر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
The collapse continues! Charles gets out to another Shadab catch! #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvIU pic.twitter.com/aSdyjcm125
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 19, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فواد احمد اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، کوشش ہوگی کہ میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
اسکواڈ
The pressure is off with both teams qualified already. How will that impact the game? @IsbUnited have won the toss and will field.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvIU pic.twitter.com/2sXkDkoNxv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 19, 2021