تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس، اداکارہ سنبل شاہد کی طبیعت بدستور تشویشناک، خون عطیہ کرنے کی اپیل

لاہور: کرونا سے متاثر ہونے والی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سنبل شاہد کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں اب خون کی ضرورت بھی ہے۔

سماجی رابطے کی ایپ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی ماڈل ونیزا کے آفیشل اکاؤنٹ سے اطلاع دی گئی کہ سنبل شاہد کو دعاؤں اور خون کی اشد ضرورت ہے۔

ونیزا نے سنبل شاہد کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’انہیں صحت یابی کے لیے خون کی قسم بی پازیٹیو +B کی ضرورت ہے، لہذا انہیں بلڈ عطیہ کریں اور ساتھ میں بہت ساری دعائیں بھی کریں‘۔

انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’بدقسمتی سے وہ کرونا کا شکار ہوئیں، اس لیے انہیں خون اور دعاؤں دونوں کی اشد ضرورت ہے‘۔

مزید پڑھیں: اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ کی بھی طبیعت ناساز

اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنبل شاہد لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں، خون عطیہ کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vaneeza (@vaneezaofficial)

واضح رہے کہ سنبل شاہد شوبز انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن ہیں، انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد طبیعت مسلسل خراب ہوتی رہی جس کے بعد ڈاکٹرز نے 25 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔

بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے اپنی بہن سنبل شاہد کی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی ایپل بھی کی اور بتایا تھا کہ اُن کی صحت اچھی نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -