پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سنبل شاہد: جو بیٹے کی جدائی کے غم میں دنیا سے رخصت ہوئیں!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نے حال ہی میں کرونا سے انتقال کر جانے والی اپنی بہن سنبل شاہد کے بارے میں افسوسناک انکشاف کیا ہے۔

سنبل شاہد کے انتقال کے بعد پہلی بار اُن کی بہن اور سینئر اداکارہ اسما عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن کی یاد میں ایک پیغام جاری کیا۔

اسما عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سنبل شاہد کے ساتھ بنائی ہوئی یادگار تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنی بہن کو گلے لگائی ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے سنبل شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں نے شیراز عرف شیری (بیٹے) کی جدائی کے بعد آپ کی آنکھوں سے اُداسی دور کرنے کی بہت کوشش کی مگر آپ کو اُس کے پاس جانا تھا‘۔

مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئيں

اُنہوں نے لکھا کہ ’خُدا کرے! آپ اور شیری کی ملاقات ہوگئی ہو مگر آپ مجھے بہت زیادہ یاد آتی ہیں‘۔ اسما عباس نے مزید لکھا کہ ’آپ میرے دل میں ہمیشہ رہیں گی کیونکہ ہم دونوں کی تو بات ہی الگ تھی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asma Abbas (@asmaabbasgill)

قبل ازیں بشریٰ انصاری نے بھی اپنی بہن کی جدائی کے غم میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد کی یاد میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک حسین تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنیں سنبل شاہد اور نیلم احمد بشیر موجود ہیں۔

سینئر اداکارہ نے یادگار تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’تصویر میں سنبل کے ساتھ نیلم احمد بشیر موجود ہیں۔‘ اُنہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری نے مزید لکھا کہ ’سنبل! میری بہن ہم تمہیں بہت یاد کرتے ہیں، تمہارے بغیر دُنیا اور زندگی دونوں ہی بےرنگ ہیں۔‘

یاد رہے کہ سنبل شاہد کے صاحبزادے شیراز ڈیڑھ سال قبل چترال میں پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، بیٹے کے انتقال کے بعد سے سنبل شاہد شدید غم میں مبتلا تھیں اور ہر وقت اُس کی یاد میں گم سم رہتی تھیں، اسی وجہ سے وہ اپنی صحت پر بھی توجہ نہیں دے رہی تھیں۔

سنبل شاہد کو گزشتہ دنوں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں لاہور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، ہر گزرتے دن کے ساتھ اداکارہ کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی رہی اور پھر وہ انتقال کرگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں