بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکی سمری

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا ارکان اسمبلی کو ‏بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکی سمری شامل ہے جب کہ ‏ہیوی کمرشل گاڑیوں پروینڈرزکیلئےاضافی ڈیوٹی ختم کرنےپرغورکیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کی تنخواہ میں اضافہ وزارت پارلیمانی امور کی طرف سےکیا جا رہا ہے اراکین پارلیمنٹ ‏کی تنخواہوں میں اضافہ معمول کےمطابق ہے کابینہ کےارکین تنخواہوں میں اضافے کو پہلےہی مسترد کر ‏چکے ہیں اس لیے کل یہ اجلاس میں پیش ہوا تو مسترد ہوجائےگا۔

- Advertisement -

کابینہ میں 20ریگولیٹری اتھارٹیزکےچیئرمین،ممبران کی تنخواہ اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی۔ نادراممبران کی ‏تقرری کیلئےوزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ2021کاڈرافٹ وفاقی ‏کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے۔

امیگریشن واورسیزایمپلائمنٹ بیورومیں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری، ایف بی آرڈیٹاہیک معاملےپرآپریشنل ‏ایمرجنسی نفاذ کا فیصلہ، پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری، رویت ہلال سے متعلق قانون سازی بھی وفاقی کابینہ ‏ایجنڈےکا حصہ ہے۔

دیامیر بھاشاڈویلپمنٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو، کابینہ کمیٹی نجکاری کے 10اگست کےفیصلوں ‏توثیق، کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات کےفیصلوں کی توثیق اور ای سی سی کے9 ستمبرکےفیصلوں کی ‏توثیق بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں