اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

21 جون: نصف زمین پر طویل ترین دن، نصف پر طویل ترین رات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت زمین کے نصف کرے پر آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی، دوسرے نصف کرے پر سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک (زمین کے شمالی کرے) میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا، دن کا دورانیہ 14 سے 15 گھنٹے پر محیط ہوگا اور کل بروز پیر 22 جون سے دن کا دورانیہ کم جبکہ راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

آج کے دن ناروے کے شمالی علاقوں میں سورج غروب ہی نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 21 جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سورج زیادہ دیر تک روشن رہتا ہے، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی برقرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔

ماہرین کے مطابق انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا، 23 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

21 دسمبر شمالی کرے میں سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوتی ہے۔

موسم سرما کی طویل ترین رات

دوسری جانب زمین کے جنوبی کرے میں جہاں اس وقت موسم سرما ہے، آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔ جنوبی کرے کے ممالک میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ وغیرہ شامل ہیں۔

یہاں پر جون، جولائی اور اگست سرد ترین مہینے ہوتے ہیں جبکہ دسمبر میں گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ یہاں کے رہائشی آج سال کے مختصر ترین دن اور طویل ترین رات کا مشاہدہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں