وزیر تعلیم پنجاب نے رواں سال اسکولوں کے لیے گرمیوں کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی2021 سے ہو گا، صوبے کے اسکولز یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔
ANNOUNCEMENT
Summer vacation for Schools of Punjab to start July 1st, 2021 till August 1st, 2021. In these times of vacation, my request to all the children and their families is to follow SOPs issued by the government.— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 29, 2021
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ طلبا اور والدین سےدرخواست ہے گرمیوں کی چھٹیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباکی ہونگی،اساتذہ کی نہیں اور وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔
تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سےیکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دی تھی جبکہ وزیرتعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے بضد ہے۔.
دوسری جانب سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔