کراچی : پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے بعد سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سندھ میں یکم جون سے31جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
یاد رہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے شروع ہوں گی ؟ اعلان ہوگیا
اس کے ساتھ وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں کےاوقات کار میں بھی کمی کی تھی اور کہا تھا کہ نئے اوقات کار صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔
دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سمرزون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31اگست تک چھٹیاں ہونگی، اس کے علاوہ سمرزون ہائی وہائر سیکنڈری اسکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہونگی۔