لاہور : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے اوقات کار میں بھی کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ کا اعلان کردیا اور بتایا 28 مئی سے تعطیلات ہوگی۔
وزیر تعلیم پنجاب نےاسکولوں کےاوقات کار میں بھی کمی کر دی اور کہا کہ نئے اوقات کار صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔
گذشتہ روز پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پورے صوبے کے سکولوں میں موسم گرما کی ابتدائی تعطیلات کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق ہوں گی اور 22 مئی سے 17 اگست 2025 تک کوئی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
بچوں کے ساتھ اپنا رویّہ بہترین بنائیں
ایس ای ڈی کے ترجمان نے نوٹیفکیشن کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری فیصلوں میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ والدین، طلباء اور اسکول کے حکام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آن لائن گردش کرنے والی غیر سرکاری معلومات کو نظر انداز کریں۔
موسم گرما کی تعطیلات کی سرکاری تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے بعد مناسب چینلز کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، اس وقت تک اسکول معمول کے مطابق اپنا باقاعدہ تعلیمی شیڈول جاری رکھیں گے۔