کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے یکم رمضان سے ہی موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا پہلے جاری کردہ شیڈول تبدیل کردیا ہے، جس کے مطابق یکم رمضان سے نجی و سرکاری اسکولوں میں چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔
موسم گرما کی تعطیلات کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق یکم رمضان 2017سے 31جولائی 2017تک تعطیلات رہیں گی۔
مزید پڑھیں : محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
یاد رہے اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر میں اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔
تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔