اسلام آباد : گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا کہ 16 جون سے 8 ستمبر تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جو 16 جون سے شروع ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 16 جون سے 8 ستمبر 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، جبکہ تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں مقرر بھی ہوں گے۔
دریں اثناء محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 9 اگست تک ہوں گی تاہم اگر گرمی کی شدت بڑھی تو سکول ایک ہفتہ قبل بند ہو سکتے ہیں۔
اگرچہ تاریخوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم سکولوں کی بندش کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔