اشتہار

اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات منسوخ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اسکولوں میں مختصر اور طویل دورانیہ کی تعطیلات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے سردعلاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی 21 سے31 اگست کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں اسکولوں کی طویل تعطیلات میں بھی 15 یوم کی کمی کی گئی ہے۔ گرم علاقوں میں سالانہ تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی۔

طلبا کے لیے ایک اور بڑی خبر

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے اپنے حساب سے کریں گے جس کے بعد بلوچستان نے موسم گرما کا اعلان کیا لیکن اب یوٹرن سامنے آیا ہے۔

سرد علاقوں میں گرمی کی کوئی چھٹی نہیں ہوگی جبکہ گرم علاقوں میں بھی تعطیلات کم کردی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں