پشاور : خیبر پختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے سیکریٹری ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کو 31 اگست تک بند رکھا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات میں توسیع میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بچوں کی پڑھائی اور تعلیمی سال متاثر نہ ہو جس کیلئے بعد میں آنے والی چھٹیوں کو کم کیا جاسکتا ہے یا پھر اضافی کلاسز بھی لی جاسکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسر کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جیسے ہی حکم نامہ موصول ہو گا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی جائے گی۔