پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمرزون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31اگست تک چھٹیاں ہونگی، اس کے علاوہ سمرزون ہائی وہائر سیکنڈری اسکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہونگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ونٹرزون اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم تا 31جولائی تک ہوں گی، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات، طلبا کے لئے خوشخبری
اس سے قبل گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات آج یعنی 17 مئی سے شروع ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ موسم گرما کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہوں گی، تمام اسکول یکم اگست (جمعہ) کو دوبارہ کھلیں گے۔
تعلیمی اداروں میں 22 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ؟ اہم خبر آگئی