اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گرمیوں کی چھٹیاں! والدین کی کیا ذمہ داری ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکولوں میں گرمی کی جون جولائی کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں، چھٹیوں کے یہ دن زیادہ تر طلبہ و طالبات یوں ہی بیکار کھیل کود کر گزار دیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر تعلیم عباس حسین نے ان چھٹیوں کو کارآمد بنانے کیلیے طلباء و طالبات کو اپنے قیمتی اور معلوماتی مشوروں سے نوازا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی والدین کو ایک نیا چیلنج درپیش ہے کہ موسمِ گرما کی چھٹیوں کے دوران اپنے بچوں کو تفریح کے مواقع کیسے فراہم کیے جائیں؟

انہوں نے بتایا کہ چھٹیوں کے کے ایام میں زیادہ تر بچوں کو یہ شکایت ہوتی ہے میں بور ہورہا ہوں، تو والدین کو چاہیے کہ انہیں موبائل فون نہ دیں بلکہ ایسے گیمز کھلائیں جس سے ان کی معلومات اور صلاحیت میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو پہلے سے زیادہ ٹائم دیں اور خود بھی ان کے ساتھ وہی گیمز کھیلیں تاکہ ان کے اندر بھی دلچسپی پیدا ہو۔

عمومی تاثر یہ ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات محض آرام کرنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے دی جاتی ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ موسم گرما کی تعطیلات آرام اور ذہنی صحت کے ذرائع حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

یہ تعطیلات مجموعی طور پر والدین کی اپنے بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ قائم کرنے کا ایک موقع ہے ایک ایسی دوستی جس سے بچے اپنے مسائل، خوابوں اور خواہشات کے بارے میں والدین کے ساتھ آزادانہ گفتگو کرسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں