ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کرونا وائرس نے معروف ریسلر کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: کرونا وائرس نے جاپان کے معروف سومو ریسلر کی جان لے لی۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جاپان کے سومو ریسلر زندگی کی بازی ہار گئے، 28 سالہ جاپانی پہلوان شوبوشی تین ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رہے۔

سومو ریسلر شوبوشی کا کرونا ٹیسٹ 10 اپریل کو مثبت آیا تھا، وہ بین الاقوامی کھیلوں کی دنیا میں کرونا سے ہلاک ہونے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

جاپان سومو ایسوسی ایشن کی جانب سے ایتھلیٹ شوبوشی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شوبوشی کی حالت 19 اپریل کو خراب ہوگئی تھی اور ان کا علاج ٹوکیو کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں کیا گیا تھا۔

Coronavirus: Japanese Sumo Wrestler Infected With COVID-19 Dies

شوبوشی کو کھانسی کے باعث 8 اپریل کو یونیورسٹی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا اور 10 اپریل کو ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

جے ایس اے کے چیئرمین ہاکوکو کا کہنا ہے کہ میں سمجھ سکتا ہوں کو ایک ماہ سے بیماری سے لڑنا کتنا مشکل رہا ہوگا، لیکن پہلوان نے بہادری سے اس بیماری کا مقابلہ کیا۔

شوبوشی نے 2007 میں ڈیبیو کیا تھا اور سینڈینم ڈویژن میں نمبر 11 کی پوزیشن حاصل کی تھی، واضح رہے کہ جاپان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 16 ہزار 400 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ وائرس سے 678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں