ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سومونا چکرورتی نئے کپل شرما شو کا حصہ کیوں نہیں ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ سومونا چکرورتی نے نیٹ فلکس پر شائع ہونے والے نئے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا حصہ نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں جب سومونا چکرورتی سے نئے شو سے غیر حاضر ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ میرے پاس بھی اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

سومونا چکرورتی نے بتایا کہ میں جس شو کا حصہ تھی وہ پچھلے سال جولائی میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور تب سے میں اپنے راستے پر ہوں جہاں خود اپنا کام کر رہی ہوں اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

- Advertisement -

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو نئے شو میں بہت یاد کرتے ہیں، مجھے یقین ہے مداح یاد کرتے ہوں گے کیونکہ میں نے ان کے پیغامات دیکھے ہیں۔

سومونا چکرورتی نے بتایا کہ پچھلے سال جب میں لندن میں تھی تو بہت سے لوگوں نے بتایا کہ ہم آپ کے فین ہیں، ان کی محبت دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سومونا چکرورتی بہت جلد خطروں کے کھلاڑی 14 میں نظر آئیں گی جس کیلیے وہ پُرجوش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں