یرقان کی علامات سے آگاہی حاصل کریں -
The news is by your side.

Advertisement

یرقان کی علامات سے آگاہی حاصل کریں

یرقان یوں تو بچوں کی بیماری ہے لیکن کوئی بھی شخص عمر کے کسی بھی حصہ میں اس مرض کا شکار ہوسکتا ہے۔ یرقان جگر میں خرابی کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ یرقان کی کچھ علامات ہوتی ہیں جن سے واقفیت حاصل کرنی ضروری ہے تاکہ اس مرض کا فوری تدارک کیا جاسکے۔

:جلد اور آنکھوں کی پیلاہٹ

ji

یرقان میں آنکھوں کا سفید حصہ اور جلد پیلاہٹ کا شکار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کے جسم کا کوئی حصہ پیلاہٹ کا شکار ہے تو آپ کو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

:تھکاوٹ

j2

یرقان کی صورت میں آپ جلدی تھک سکتے ہیں۔ اگر آپ تھوڑا سا کام کرکے بھی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں تو یہ یرقان کی ایک علامت ہے۔

:پیٹ میں درد

j3

یرقان کا شکار مریض اکثر و بیشتر پیٹ درد کی شکایت کرتے ہیں۔

:بھوک اور وزن میں کمی

j4

یرقان کا شکار افراد کو بھوک لگنا کم ہوجاتی ہے جس کے باعث ان کا وزن تیزی سے گھٹنے لگتا ہے۔

:متلی/الٹی کی شکایت

j5

اگر آپ کو کھانا دیکھ کر یا کھا کر متلی یا الٹی محسوس ہوتی ہے تو آپ کو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ یرقان کی واضح علامت ہے۔

ان علامات کی بدولت آپ اپنے آس پاس موجود افراد میں بھی یرقان کی تشخیص کر سکتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں