اشتہار

آج سورج کس وقت عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ : سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق آج یعنی جمعرات کو سورج سعودی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق2 بج کر18 منٹ ہوں گے۔ جس سے بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا اور قبلہ رخ کا تعین کرنا آسان ہوگا۔

خانہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زاویہ 89.93 رہے گا جبکہ سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہوگا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

- Advertisement -

سورج خانہ کعبہ کے اوپر تقریبا نوے ڈگری کے زاویہ پر ہوگا۔ یہ سال دو ہزار اکیس کا پہلا واقعہ ہے۔ اس دوران افریقہ، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک قبلہ رخ کا تعین کرسکیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا آنا اہم واقعہ مانا جاتا ہے، خانہ کعبہ پر سورج سال میں 2 مرتبہ آتا ہے، سورج خانہ کعبہ پر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے، جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے۔

ماضی میں قبلے کی سمت متعین کرنے کا جدید ترین سائنٹیفک طریقہ میسر نہیں تھا، ماضی میں لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی جہت متعین کرتے تھے۔

قبلہ کی درست سمت کے تعین کیلئے آج مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے ، اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں، یہی قبلہ رخ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں