اشتہار

سن کوٹہ تنازع، ماڈل اسکول نے اسلامیہ کالج ملازمین کے بچے باہر نکال دیے

اشتہار

حیرت انگیز

یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج کے مابین ملازمین کا سن کوٹہ تنازع شدید ہوگیا ہے اور ماڈل اسکول نے اسلامیہ کالج ملازمین کے بچے باہر نکال دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماڈل اسکول کی انتظامیہ نے اسلامیہ کالج کے ملازمین کے درجنوں بچوں کو اسکول سے باہر نکال دیا جس کے باعث وہ اسکول سے باہر فٹ پاتھ پر کھڑے رہے۔

اسکول انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف بچوں کے والدین نے بھی اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ترجمان جامعہ پشاور کا کہنا ہے کہ مالی خسارے کے باعث تعلیمی کوٹہ ختم کیا گیا ہے، اسلامیہ کالج پشاور کے ملازمین بچوں کی فیس جمع نہیں کر رہے جس کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں