The news is by your side.

Advertisement

سورج آج بھی کراچی والوں پر آگ برسائے گا

کراچی : آج شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 39 دگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج آج بھی کراچی والوں پر آگ برسائے گا، شمال مغربی سمت سے ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شام سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ کراچی ان دنوں گرمی کے لپیٹ میں ہے، یہ سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، جبکہ شہری اپنی حفاظت اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنارہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں