فیصل آباد: محکمہ زراعت نے کہاہے کہ سورج مکھی کے کاشتکار پھول کی پشت کارنگ سنہری مائل اور زرد پتیاں خشک ہونے پر فوری کٹائی کا آغاز کردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثر ہونے سے بچایا جاسکے-
پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیار ہو چکی ہے۔ اے پی پی کے مطابق ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ درانتی سے فصل کو کاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مشینی برداشت کی صورت میں فصل کو مزید زیادہ پکنے کاموقع فراہم کرنا چاہیے جس سے سورج مکھی کی معیاری پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔
گندم کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات
سورج مکھی کی کاشت کے بہت سے فائدے ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں:
- خوراک کا تیل: سورج مکھی کے بیجوں سے بہترین معیار کا تیل نکالا جاتا ہے جو کھانے پکانے اور دیگر صنعتی استعمال میں آتا ہے۔
- کھانے کے لیے بیج: ان بیجوں کو مختلف نمکین اور میٹھے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پروٹین، وٹامنز اور معدنیات کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔
- چارا: یہ پودا جانوروں کے لیے ایک اچھا چارا ہے۔
- شہد: سورج مکھی کے پھول شہد کی مکھیاں کے لیے بہترین غذا کا ذریعہ ہیں اور اس سے بہت اچھا شہد حاصل ہوتا ہے۔
- بائیو فیول: سورج مکھی کے تیل کو بایو فیول بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- مٹی کی بہتری: سورج مکھی کی جڑیں مٹی کو گہرا کرتی ہیں اور اس میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
- قدرتی خوبصورتی: سورج مکھی کا پھول بہت خوبصورت ہوتا ہے اور اسے باغوں میں سجاوٹی پودے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔