منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سنیل شیٹی نے والد کی یادوں سے وابستہ تین بلڈنگیں خرید لیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارسنیل شیٹی نے منگلور میں اُن تینوں عمارتوں کو خرید لیا جہاں کبھی ان کے والد کام کیا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار نے ان تینوں عمارتوں کو خرید لیا ہے جہاں کبھی ساوتھ انڈین رسٹورنٹس ہوا کرتے تھے اور آج وہاں ملٹی اسٹوری بلڈنگیں تعمیر کردی گئی ہیں۔

سنیل شیٹی نے ان عمارتوں کو اس لئے خریدا ہے کیونکہ یہاں ان کے والد 9 سال کی عمر میں ویٹر کا کام کیا کرتے تھے، اور ان رسٹورنٹس میں میزیں صاف کرتے تھے۔

- Advertisement -

ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے کرتے منیجر کی پوسٹ تک پہنچ گئے تھے، اس کے بعد روزگار کی تلاش میں ممبئی کا رخ کرلیا تھا اور کیٹرنگ بزنس سے وابستہ ہوگئے۔

سنیل شیٹی نے بتایاکہ ان کا کوئی بھائی نہیں بلکہ تین بہنیں تھیں، والد نے بہت سخت زندگی گزاری تھی۔ وہ دن بھر کام کرتے اور رات فرش پر ایک بوری بچھا کر سو جایا کرتے تھے۔

سنیل شیٹی نے بھی والد کی طرح کئی برسوں تک کیٹرنگ کا کام کیا، اس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور 1992 ء میں ہلوان فلم سے بالی ووڈ انڈسٹری میں آگئے۔

سوناکشی سنہا کے ریسپشن کی ساڑھی میں کیا خاص بات تھی؟

بھارتی اداکار نے اپنے کیریر میں اب تک 114 ہندی فلمیں بنائیں جبکہ 12 دیگر زبانوں میں فلمیں کیں۔ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی نے ہیرو مبارک، نواب زادے، موتی چور چکنا چور جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں