جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سنیل شیٹی نے نوجوان اداکاروں کے لائف اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے انڈسٹری کے نوجوان اداکاروں کے لائف اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل شیٹی نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کے شاہانہ لائف اسٹائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس رویے نے ان کے مداحوں کو ’اجنبی‘ یعنی ان سے بہت دور کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا نئے بالی ووڈ اسٹارز سوشل میڈیا پر ایسا طرز زندگی دکھاتے ہیں جس نے ان کے مداحوں کو ان کے لیے اجنبی بنا دیا ہے۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ اداکاروں کے شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے مداحوں کو اب ان سے تعلق رکھنا مشکل ہو گیا ہے، انھوں نے مشورہ دیا کہ نوجوان اداکاروں کو اپنے ان مداحوں کے ساتھ قربت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا ’’مداحوں نے اب ان اداکاروں سے خود کو الگ کرنا شروع کر دیا ہے، سوشی کی فوٹو ڈال رہے ہو، مالدیپ میں سوئمنگ سوٹ میں تصاویر ڈال رہے ہو، مہنگی کار میں چلتے ڈال رہے ہو، مداحوں کو لگ رہا ہے کہ یہ ہیں کون؟‘‘

سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ ان دنوں تو اداکاروں کو کہیں بھی دیکھا جا سکتا ہے، جب آپ کسی چیز کو بہت زیادہ دیکھنا شروع کرتے ہیں تو آپ اس سے تھک جاتے ہیں، اور میرے خیال میں یہی ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں