جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سنیل شیٹی زخمی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنیل شیٹی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ناخوشگوار حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل شیٹی کو اپنی آنے والی سیریز ’ہنٹر‘ کے سیٹ پر معمولی چوٹیں آئیں۔ اداکار چار سے پانچ فائٹرز کے ساتھ فائٹ سین کی شوٹنگ کروا رہے تھے کہ اس دوران انہیں پسلیوں پر چوٹ لگی۔

ذرائع نے بتایا کہ سنیل شیٹی شدید زخمی ہیں اور سیٹ پر ڈاکٹروں اور ایکسرے مشین طلب کی گئی ہے تاکہ چوٹ کا اندازہ ہو سکے۔ بتایا گیا کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں لہٰذا فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

- Advertisement -

تاہم سنیل شیٹی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے معمولی چوٹ آئی ہے اور اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں۔

بالی وڈ اسٹار نے لکھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور اگلے سین کی شوٹنگ کیلیے تیار ہوں، پیار کرنے والے تمام لوگوں کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ شنیل شیٹی آئندہ فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں اکشے کمار، دیشا پٹانی، پاریش راول، جیکلین فرنانڈیز، لارا دتہ، روینہ ٹنڈن، ارشد وارثی اور شریاس تلپڑے کے ساتھ نظر آئیں گے۔

حال ہی میں آفتاب شیوداسانی بھی کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔ احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 20 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں