پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سنیل گواسکر کی پاکستانی بیٹنگ لائن پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر پاکستان کی بیٹنگ پر اپنی تنقید سے باز نہیں آئے۔

پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر کے علاوہ ان کے پاس کون ہے؟ گواسکر نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی اگر مگر لیکن نہیں ہوتا، جس طرح سے پاکستان نے آج بلے بازی کی ایسا لگتا ہے کہ اگر (پہلا میچ) جاری رہتا تو ہندوستان دوسرے دن 266 کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ جانتے ہیں خاص طور پر پاکستان میں بھارت کے پاس صرف ایک یا دو کھلاڑی ہونے کی بات کرتے رہیں میرا مطلب ہے کہ پاکستان کے پاس کتنے کھلاڑی ہیں؟ خاص طور پر بیٹنگ کے شعبے میں بابر کے علاوہ ان کے پاس کون ہے؟

گواسکر نے کہا کہ جب اپوزیشن کی باؤلنگ ٹیم بیٹھ کر اپنی بلے بازی کا جائزہ لیتی ہے تو وہ بابر کو آؤٹ کرنے کے لیے بہت زیادہ وقت صرف کرتی تھی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ آدھا وقت دوسروں پر گزاریں گے۔ ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے کہ جو مخالف ٹیم کے باؤلنگ گروپ کو خوفزدہ کر دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں