آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے سنیل نارائن نے 16ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کے خلاف 39 گیندوں پر 85 رنز بنا ڈالے۔
آل راؤنڈر سنیل نارزائن کو فل سالٹ کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے بھیجا گیا اس دوران وہ شاندار انداز میں نطر آئے دہلی کیپٹلز کے بولنگ اٹیک کی ایک نہ چلنے دی۔
نارائن نے ایشانت شرما کے ایک اوور میں 26 رنز بنائے۔
سنیل نارائن نے 7 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ بنایا ہے۔
اس سے قبل ریان پراگ نے 43 گیندوں پر 84 رنز بنائے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے کولکتہ کے خلاف 59 گیندوں پر 83 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کیپٹلز کی ٹیم تین میچوں میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ 7 نمبر پر موجود ہے۔