تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

سنیتا مارشل کی کونسی عادت پسند نہیں؟ حسن احمد نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار حسن احمد نے اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل کی ناپسندیدہ عادت سے متعلق بتا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں شوبز جوڑی حسن احمد اور سنیتا مارشل نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

سیگمنٹ بولنگ گیم میں میزبان نے حسن احمد سے سوال کیا کہ ’ان میں سے سنیتا کی کونسی عادت آپ کو پسند نہیں؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے میری باتیں دوسروں کو بتادیتی ہیں؟ فلم دیکھتے ہوئے تنگ کرتی ہیں؟ یا پھر مجھے ایک جگہ ٹک کر نہیں بیٹھنے دیتی؟

حسن احمد نے کہا کہ ’سنیتا فلم دیکھتے ہوئے بہت تنگ کرتی ہے۔‘

اداکار سے دوسرا سوال کیا گیا کہ ’بچوں کے بارے میں بڑے فیصلے کون لیتا ہے؟ سنیتا مارشل، آپ خود یا پھر بچے خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں؟

حسن احمد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’بچے خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں۔‘

اداکار سے تیسرے سوال میں پوچھا گیا کہ ’سنیتا مارشل سب سے اچھا کیا کرتی ہیں؟ اداکاری، ماڈلنگ یا پھر گھر داری؟

حسن احمد نے کہا کہ ’سنیتا مارشل بہت اچھی اداکارہ ہیں۔‘

واضح رہے کہ حسن احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، حبا بخاری، نازش جہانگیر، عفت عمر ودیگر شامل تھے۔

Comments