جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

سنیتا مارشل نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتادیے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتادیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ کی کاسٹ نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے سوال پر اداکارہ سنیتا مارشل نے بتایا کہ وہ اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہتی ہیں اور فیملی کے ساتھ رہنے کے کئی فوائد ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے پتا ہے گھر میں دادا دادی موجود ہیں، اس کے علاوہ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گھر میں کھانے اور راشن سمیت دیگر سامان کی بھی ٹینشن نہیں ہوتی کیونکہ سب کچھ میری ساس سنبھال لیتی ہیں۔

- Advertisement -

سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ میری ساس کپڑے ڈیزائن کرتی تھیں لہٰذا اس سے متعلق بھی مجھے ان سے مدد مل جاتی ہے۔

پروگرام میں شامل طوبیٰ انور نے بھی جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کی اور کہا کہ ایک ساتھ رہنے میں بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے، بچوں کو دادا دادی سمیت دیگر رشتوں سے اچھا ماحول اور مثبت چیزوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کے سیکوئل ’بے باجی کی بہوئیں‘ کی پہلی قسط گزشتہ روز نشر کی گئی۔

ڈرامے کی کاسٹ میں حسن احمد، سنیتا مارشل، جویریہ اور سعود قاسمی، طوبیٰ انور، جنید جمشید نیازی، فضل حسین شامل ہیں جبکہ سیکوئل میں افضل خان المعروف جان ریمبو، مدیحہ افتخار، رمہا احمد، اسما عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

بے بی باجی کی بہوئیں کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثاقب علی رانا نے لکھی ہے، ڈرامہ روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں