جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سنیتا مارشل کا نئے انداز میں ”سردیوں“ کا استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے انوکھے انداز میں سردی کا استقبال کیا ہے، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنیتا مارشل نے شوہر حسن احمد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی تصویر میں سنیتا مارشل نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

سنیتا مارشل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”سرد دسمبر شروع ہوگیا“۔۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے چند گھنٹوں اپنی تصویر شیئر کی ہے، جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والے دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کی تھی، جس پر انہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں