بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلیے درخواست جمع کرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سنی اتحاد کونسل نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے عام انتخابات میں کامیاب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی جماعت میں شمولیت کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے تحریری درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے تحریری درخواست کے ساتھ پارٹی لیٹر اور بیان حلفی بھی جمع کرایا گیا ہے جب کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر کوٹہ الاٹ کیا جائے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا  ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 107 آزاد اراکین نے بھی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے، اس لیے تمام کامیاب آزاد امیدواروں کے تناسب سے مخصوص نشستیں لاٹ کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے آج الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں پر فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔

پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے چند روز قبل سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ الیکشن میں کامیاب آزاد امیدواروں نے اس جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں