ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کیلیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد یہ جماعت خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی جب کہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے اس جماعت کو عام انتخابات میں جیتی ہوئی نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دینے سے انکار کر دیا اور اس کی نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کر دی گئیں۔

سنی اتحاد کونسل نے اب مخصوص نشستوں کے لیے ایک بار پھر قانون کا دروازہ کھٹکھٹا لیا ہے اور پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ان نشستوں کے حصول کے لیے درخواست دائر  کر دی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں اور اب ہم سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں الیکشن میں حاصل کردہ عام نشستوں کے تناسب سے دی جاتی ہیں جب کہ الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ دی جا سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی

درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں