اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے معاملے پر الیکشن  کمیشن آج فیصلہ کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے الیکشن کمیشن قواعد کے مطابق مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے دیگر جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کیے جانے کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو یہ نشستیں الاٹ نہیں کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کا فل بینچ آج اس معاملے کی سماعت کرے گا جس کے بعد اس کیس کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سب سے بڑا فاتح گروپ کی صورت میں سامنے آیا تھا جس نے قومی اسمبلی میں 93، پنجاب اسمبلی میں 116، سندھ میں 11، کے پی میں 85 نشستیں حاصل کی تھیں۔

تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے اور بلے کا انتخابی نشان لیے جانے کے باعث ان آزاد امیدواروں کا کسی جماعت میں شامل ہونے پر ہی مخصوص نشستیں ملنا تھیںْ

سنی اتحاد کونسل سے معاہدے اور اراکین کی شمولیت کے بعد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دی تھی تاہم کمیشن کے کئی اجلاس ہونے کے باوجود اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

الیکشن کمیشن کا فل بینچ آج اس معاملے کی سماعت کر کے فیصلہ سنائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں