بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی درخواست پر سنی دیول اپنی نئی فلم لاہور 1947 کی اضافی شوٹنگ کے لیے دوبارہ سیٹ پر واپس آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکارہ عامر خا کی پروڈیوس کردہ فلم لاہور 1947 میں جذباتی شدت کو بڑھانے کے لیے کچھ اضافی مناظر کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے سنی دیول فلم کی سیٹ پر دوبارہ واپس آگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کاری راج کمار سنتوشی نے کی ہے اور اس فلم میں تقسیمِ ہند کے دوران انسانی زندگی کے جذباتی اتار چڑھاؤ اور حوصلے کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے فلم کا پہلا ورژن دیکھنے کے بعد مشورہ دیا کہ کہانی کے کچھ مناظر کو مزید جذباتی اور دلکش بنایا جائے، جس کے لیے فلم کے پروڈیوسر عامر خان اور ہدایتکار راج کمار سنتوشی فیصلہ کیا کہ فلم میں اضافی شاٹس کو شامل کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہن ا ہے کہ اداکار سنی دیول نے اس فلم کی شوٹنگ کے لیے فوراً اپنے شیڈول میں تبدیلی کی، فلم کی ٹیم دسمبر کے آغاز میں مہبوب اسٹوڈیو میں ایک گانے کی شوٹنگ کرے گی، اور ساتھ ہی کہانی کے اہم لمحات کو تقویت دینے کے لیے نئے مناظر بھی فلمائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ فلم لاہور 1947 میں سنی دیول کے ساتھ پریتی زنٹا نے اہم کردار ادا کیا ہے، فلم کی کہانی تقسیمِ ہند کے دوران پیدا ہونے والی ہلچل، درد اور انسانوں کی بے مثال ہمت پر مبنی ہے۔