جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سنی لیون اور بھارتی گلوکار شان کینیا میں دھوم مچائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کینیا میں بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون اور بھارتی گلوکار شان کو پروگرام میں پرفارم کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کے شہر نیروبی میں 5 ستمبر ہونے والے ایک میوزیکل پروگرام میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور شان اپنے اپنے جوہر دیکھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون اپنے ان دنوں شوہر کے ہمراہ امریکہ کے شہر لاس انجلس میں ہے ، جبکہ اس سے قبل وہ ایک میوزیکل پروگرام میں شرکت کے لئے سنگاپور بھی گئیں تھیں۔

اداکارہ سنی لیون نے اپنے لاس انجلس اور سنگاپور کے دورے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اپنے ٹوئٹس اور تصاویر سے آگاہ کیا۔

 

رواں ہفتے اداکار، ڈائریکٹر اور گلوکار فرحان اختر ان کے ” زندہ ہو تم ” موسیقی دورے کے تحت نیروبی میں پارک لینڈ سپورٹس کلب میں ایک شو منعقد کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، بھارتی نژاد کینیا کے سب سے مشہور فیشن ڈیزائنر سونو شرما بھی کینیا ورلڈ فیشن فیسٹا 2015″ منعقد کریں گے۔جو کہ کینیا کے شہر نیروبی میں 29 اور 30 اگست کو پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں