جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کسی بھی ایوارڈ کے حصول کی کوئی خواہش نہیں، سنی لیون

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انھیں انڈسٹری سے کسی ایوارڈ کی نہیں بلکہ صرف اپنے پرستاروں کی بے لوث محبت کی ضرورت ہے۔

ایک انٹریو میں سنی لیون نے کہاکہ اگرچہ ناقدین کی طرف سے انکی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم وہ خود صرف اپنے پرستاروں کی پسند کو اولین ترجیح دیتی ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ انھیں انڈسٹری کی طرف سے کسی بھی ایوارڈ کے حصول کی کوئی خواہش نہیں ہے ان کیلئے ان کے پرستاروں کی محبت ہی کافی ہے، واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”ون نائٹ سٹینڈ “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکارہ سنی لیون کو بگ باس کے بعد فلمساز پوجا بھٹ نے اپنی فلم جسم 2میں اداکاری کی پیشکش کی جس کے بعد 2012ءمیں فنی سفر کاآغاز کرنے والی اداکارہ اب تک متعدد فلموں میں جلوے دکھا چکی ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں