منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ 17جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا گیا، یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اپنے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کو 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے قومی خلائی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ EO-1 سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گا، جبکہ ملک کے قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقامی EO-1 سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے، یہ سیٹلائٹ قدرتی وسائل کی ملک گیر نگرانی میں اضافہ کرے گا اور یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

مزید پڑھیں : پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون’ زمینی مدار میں پہنچ گیا

اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کی سطح سے 36,000 کلومیٹر اوپر رکھا گیا تھا، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق اس سیٹلائٹ کی عمر 15 سال ہے اور یہ جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ نہ صرف مواصلاتی نظام میں نئی ​​جان ڈالے گا بلکہ تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ مواصلاتی نظام میں بہتری سے ای کامرس، معاشی سرگرمیوں اور ای گورننس کو فروغ ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں