کراچی : سپر ہائی وے پر کنویں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپر ہائی وے سے متصل ایدھی ولیج کے قریب ایک کنویں سے چار افراد کی لاشیں ملی تھی فوری طور پر چاروں افراد کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے کیونکہ لاشیں کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو ابتدائی کاروائی کے بعد مزید کارروائی کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر چاروں افراد کی وجہ موت کے علاوہ ان کی شناخت کے حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق لاشیں ایک ماہ پرانی لگتی ہیں۔چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہیں۔