جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکو حیدرآباد سے مسافربن کر وین میں سوار ہوئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثرہ مسافر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ڈاکو حیدرآباد سے مسافر بن کر وین میں سوار ہوئے اور مسافر وین میں موجود تمام مسافروں سے تمام اشیاء لوٹ لی گئیں۔

متاثرہ مسافر کے مطابق کراچی میں جمالی پل کے قریب پہنچنے پر لوٹ مار کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا، مسافروں تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لے لی۔

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 15 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں