تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

معذوری کے باوجود ماں کا بھرپور کردار ادا کرنے والی خاتون

ماں اور بچے کا رشتہ دنیا کے دیگر رشتوں میں سب سے زیادہ محبت بھرا اور منفرد ہے، جس کی مثال مختلف مواقعوں پر دیکھنے کو ملتی ہے۔

آئیے ایسی ہی ایک ماں سے ملتے ہیں جو معذوری کے باوجود اپنے اس ممتا بھرے رشتے کو بخوبی نبھا رہی ہیں، ایک ہاتھ سے معذور بیٹھنی ہملٹن نامی خاتون تین بچوں کی ماں ہیں جو بڑی ہی مہارت سے اپنے کمسن و شیر خوار بچوں کی ذمہ داری پوری کرتی ہیں۔

بیٹھنی ہملٹن کا کہنا ہے کہ 2003 میں جب وہ 13 برس کی تھیں تو سمندر میں تیراکی کے دوران شارک نے حملہ کرکے انہیں ایک ہاتھ سے معذور کردیا تھا۔

31 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایسی حالت میں بعض اوقات ماں کے فرائض انجام دینا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے لیکن وہ بڑی مہارت سے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے وہ ایک ہاتھ سے اپنے بچوں کا خیال رکھتی ہیں، اس حوالے سے ہملٹن نے بتایا کہ وہ بچوں کے ڈائپر اپنے پاؤں کی مدد سے تبدیل کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے مشکلات کے باوجود بچوں کو مہارانہ انداز میں سنبھالنے پر بیٹھنی ہملٹن کو ‘سپر ماما’ کے خطاب سے نوازا دیا۔

Comments

- Advertisement -