کراچی کے علاقے کلفٹن کے مشہور شاپنگ مال میں پی ایس او قوانین کی خلاف ورزی پر دکان سیل کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آر ٹی او ون کی پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر شہر میں کارروائیاں جاری ہیں، کلفٹن کے مشہور شاپنگ مال میں حجاب کی دکان کو سیل کیا گیا ہے۔
چیف کمشنر کے مطابق پوائنٹ آف سیلز کی خلاف ورزی پر حجاب کی دکان سیل کی گئی۔
ڈاکٹر فہیم محمد نے بتایا کہ دکان کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک رسیدیں جاری کرنے پر سیل کیا گیا ہے۔
دکان کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکس وصول کرنے کے باوجود جمع نہیں کراویا جارہا تھا، حکام نے دکان کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے۔