تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خوفناک آبی مخلوق منظر عام پر آگئی، خوفناک تصاویر وائرل

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سمندر پر دیوقامت پُراسرار آبی مخلوق نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ماہرین آبی حیات اسے ‘فٹبال فش’ کا نام دیتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورینا کے علاقے سین ڈیاگو کے ساحل پر خوفناک آبی جاندار ملا، ابتدائی طور پر اسے پراسرار سمندری مخلوق سمجھا گیا لیکن بعد میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ اسے فٹبال مچھلی کہا جاتا ہے جسے سائنسی اعتبار سے ہیمنٹوپھیڈی کہا جاتا ہے۔

یہ مچھلی بحر اوقیانوس، ہند، الکاہل میں 3 سے 4 ہزار فٹ گہرائی میں پائی جاتی ہے، اس خوفناک مچھلی کو پہلی مرتبہ 1837 میں دریافت کیا گیا تھا۔

عجیب الخلقت مچھلی کو دیکھنے والے شخص جے بیلر کا کہنا ہے کہ وہ 13 نومبر کو سمندر کنارے چہل قدمی کررہے تھے کہ اچانک انہیں ایک جیلی فش جیلی کوئی شے نظر آئی، تھوڑا قریب گیا تو پتہ کہ یہ جیلی فش نہیں بلکہ مچھلی کی طرح نظر آنے والی کوئی عجیب و غریب مخلوق ہے۔

امریکی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے مچھلی کی تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو معلوم ہوا کہ اسے فٹبال فش کہا جاتا ہے۔

جے بیلر کا کہنا تھا کہ چھری کی طرح تیز دھار دانت والی ایسی مچھلی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی تھی۔

Comments

- Advertisement -