تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

دبئی میں تین روزہ سپر سیل

دبئی: شاپنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک بارپھرلگ رہی ہے دبئی میں میں تین روزہ سپر سیل‘ جس میں قیمتوں میں حیرت انگیز طور90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔

سپر سیل کے عنوان سے لگنے والی یہ عظیم الشان سیل 23 سے 25 نومبر کو دبئی کے تمام مالز میں لگے گی‘ جس میں چار سو سے زائد برانڈز اپنے 1500 آؤٹ لیٹس پر سیل لگائیں گے۔

دبئی کے تمام مالز میں ہونےو الی اس حیرت انگیز سیل میں برانڈز کم از کم 30 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں‘ جی ہاں! صحیح سنا آپ نے بہت سے برانڈز 90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیں گے۔

کیونکہ اس سیل میں چار سو سے زائد برانڈز شریک ہیں اس لیے پورے عرب امارات کے خریداروں کے لئے اس سیل میں یقیناً کچھ نہ کچھ ضرور ہے، اور’سوئی سے لے کر ہاتھی تک والا ‘معاملہ یہاں بالکل صادق آتا ہے۔

سپر سیل کیونکہ دبئی کے تمام مالز میں ایک ساتھ شروع کی جارہی ہے تو اس سے ہر گوشے میں رہنے والوں کوآسانی ہوگئی ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ کے نزدیک ترین مال سے اپنی مطلوبہ اشیا سپر ڈسکاؤنٹ پر حاصل کرسکیں گے۔

سیل میں صرف کپڑے ہی نہیں بلکہ تقریباً ہر شے ہی میسر ہوگی جیسا کہ کراکری‘ الیکٹرانکس آئٹم‘ مشینری‘ لیدر آئٹم‘ کمپیوٹر ایسیسریز شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -