ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سپر ٹیکس لگانے کا اعلان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، کاروبار معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سپر ٹیکس کا اعلان ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، جس کے بعد کاروبار معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف کے بڑی صنتعوں پر سپر ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا۔

ہنڈرانڈیکس چند منٹوں میں ہی 2055 پوائنٹس گرگیا اور مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پرآ گیا۔

- Advertisement -

اسٹاک ایکسچینج 4.8فیصد گری ، اسٹاک مارکیٹ میں 40 ہزار661 پوائنٹس پر کاروبار جاری تھا تاہم ، صورتحال بگڑتی دیکھ کر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل کر دیاگیا۔

اس حوالے سے ماہر معاشیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کےاعلانات، مارکیٹ اور معیشت کو 2ہزاروالٹ کا جھٹکا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے قوم کو 1990 والے پاکستان کی مبارکباد دی۔

خیال رہے وزیراعظم ک شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہوئے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہا غربت کم کرنے کے نام پر اسٹیل، سیمنٹ، شوگرملز،آئل اینڈ گیس سیکٹر،فرٹیلائزر،ٹیکسٹائل، انرجی اینڈ ٹرمینل اوربینکنگ سیکٹر پر دس فیصد ٹیکس لگا رہے ہیں ، حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے ہیں مگر انہی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن کے دھانے سے نکلے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں