منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

چین میں سمندری طوفان ’یاگی‘ کی تباہ کاریاں، پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ”یاگی” چین کے جنوبی حصے میں اپنا زور دکھا رہا ہے، جو چین کے صوبے ہینان کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ”یاگی” سے متاثر ہونے والے جنوبی چین میں شدید بارشوں کے باعث ساحلی علاقوں میں اسکول بند اور پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج سمیت دیگر کاروباری مراکز بھی سمندری طوفان کے پیش نظر بند کردیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

سمندری طوفان چین کے بعد آج ہی ویتنام سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیش نظر ویتنام میں 4 ائیر پورٹس کو بند کردیا گیا ہے۔

چین سے قبل سمندری طوفان نے فلپائن میں تباہی مچائی تھی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

فلپائن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے چودہ افراد ہلاک ہوئے، سمندری طوفان یاگی نے دارالحکومت منیلا اور قریبی صوبوں میں شدید بارشوں کی وجہ بننے کے بعد تباہی پھیلا دی تھی۔

بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

منیلا میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئی، کچھ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کی چھتوں تک جمع ہو گیا، دفاتر اور اسکول بند کر دیے گئے، 105 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ہر شے کو اڑا لے گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں