پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

ویڈیو: چلی صدر کی اہم پریس کانفرنس میں ’ننھا سپرمین‘ آ پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

چلی کے صدر گیبریل بورک کی اہم پریس کانفرنس کے دوران ’ننھا سپرمین‘ آ پہنچا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر گیبریل بورک چلی کو بنیادی طور پر تبدیل کرنے کے لیے نیا آئین لانے سے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔

https://twitter.com/davidrkadler/status/1566475413576089600?s=20&t=2fkWaVY080Rbs4_mh-IeNg

- Advertisement -

پریس کانفرنس براہ راست نشر کی جا رہی تھی کہ اس دوران ایک ننھا بچہ سپرمین کے لباس میں ملبوس اپنی سائیکل چلاتے ہوئے صدر کے قریب آ پہنچا۔

بچے نے پہلے رک کر صدر کی بات سنی اور جب اسے کچھ سمجھ نہ آیا تو پھر وہ انی سائیکل پر بیٹھ کر صدر کے ارد گرد گول گول چکر لگانے لگا۔

اس میں غور طلب بات یہ رہی کہ کسی نے بھی بچہ کو روکا اور نہ ہی اس پر توجہ دی بلکہ صدر کی بات سنتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں