جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ویڈیو: رضوان کا ’سپُرمین‘ میچ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ایک اور سپرمین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وکٹ کیپر نے بھاگتے ہوئے ڈائیو لگا کر ناممکن کو ممکن بنایا۔ وکٹ کے پیچھے محمد رضوان نے شاندار کیچ لے کر ٹیم کی کامیابی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

محمد رضوان اس سے پہلے بھی وکٹ کے پیچھے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر خوب داد سمیٹ چکے ہیں جو کہ ان کی بھرپور فٹنس کی عکاس ہے۔

اسی میچ میں ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے نوجوان بیٹر حارث نواز کا زبردست کیچ پکڑا۔ بولر محمد الیاس کی گیند پر جب حارث نواز نے کریز سے نکل کر شارٹ پچ گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی تو ایج لگنے کے بعد گیند ہوا میں گئی اور باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر نے کیچ تھام لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسامہ میر بھاگتے ہوئے گیند کے نیچے آئے اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے کیچ تھام لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں