راولپنڈٰی: سپرماڈل ایان علی کی سیلفی سوش میڈیا پر بے پناہ مشہور ہورہی ہے جس میں وہ ایک پولیس اہلکار کے ہمراہ تصویر کے لئے پوزدے رہی ہیں۔
اس تصویر کو دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ زندگی کے ہرشعبے میں ایان کے مداح موجود ہیں۔
ایان علی کی آج ایک بار پھر کیمروں کی چکاچوند میں عدالت میں پیشی ہوئی لیکن حسب سابق فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی نہ صرف یہ کہ تصاویرکے معاملے میں پولیس والوں پرمہربان رہی ہیں بلکہ اپنی قید کے دنوں میں وہ اپنی ساتھی قیدیوں اورجیل میں سیکورٹی پر معموراہلکاروں سے بھی انتہائی خوش اصلوبی سے پیش آتی رہی ہیں۔
ایان علی کو مارچ 2015 میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اوران کے پاس سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کئے گئے تھے۔
ایان علی چارماہ اڈیالہ جیل میں قید رہیں تاہم ان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی جس کے سبب انہیں عید الفظر کے موقع پرضمانت پررہا کردیا گیا۔