تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سپر اسٹار ماہرہ خان بھی کورونا میں مبتلا

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ ماہرہ خان بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹار اداکارہ نے کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہوگئی ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل مرحلہ ہے مگر جلد ہی سب ٹھیک ہوجائے گا، گزشتہ چند دنوں سے جو بھی ان سے ملا وہ احتیاط کرے۔

ادکارہ نے سب سے اپیل بھی کی کہ ماسک ضرور پہنیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر اپنا اثر دکھا رہی ہے جس کی لپیٹ میں متعدد شوبز و بااثر شخصیات بھی آچکی ہیں۔

قبل ازیں نومبر میں گلوکار جواد احمد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوئی جبکہ گلوکار و سیاستدان ابرارالحق کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور معروف گلوکار رحیم شاہ بھی کرونا کا شکار ہوئے۔

وبا نے شوبز انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، 29 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار کروناوائرس کا شکار ہوئے۔ 11 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے گبول کرونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا۔

Comments

- Advertisement -